Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے نومبر2019کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد8ارب زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2019-20کے پانچوں ماہ نومبر2019 کے دوران3ارب18کروڑ92لاکھ20ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے نومبر2019میں مجموعی طورپر8ارب68کروڑ31لاکھ60ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں3ارب18کروڑ92لاکھ20ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 5ارب14کروڑ18لاکھ20ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 21 کروڑ 46 لاکھ70ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں13کروڑ74لاکھ50ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے پانچ ماہ جولائی تانومبر میں مجموعی طورپر52ارب20کروڑ35لاکھ 80ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں18ارب91کروڑ80لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 31ارب94کروڑ82لاکھ50ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 87 کروڑ 83 لاکھ90ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں45کروڑ89لاکھ30ہزار روپے وصول کئے۔

 

 

 

MCC Preventive receive Revenue Target for the month of November 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button