اپریزمنٹ ویسٹ مالی سال 2017-18میںہدف سے 9ارب روپے زائد کسٹمزڈیوٹی وصول کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2017-18کے دوران 9ارب 59کروڑ10لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 1کھرب 34ارب 80کروڑ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال 2017-18کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 1کھرب 25ارب 20کروڑ90لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 15ارب 3کروڑ70لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 2کھرب 90ارب 93کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو 2کھرب 75ارب 89کروڑ90لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2017-18کے دوران سیلزٹیکس کی مدمیں1کھرب 11ارب 45کروڑ90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 43ارب 38کروڑ90لاکھ ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 1ارب 28کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے ۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جون 2018کے دوران7 ارب 60لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 19ارب 97 کروڑ70 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کوجون2018 کے لئے12ارب97 کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے جون 2018میں مجموعی طور پر32 ارب92کروڑ40 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں19 ارب 97کروڑ 70 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں9ارب 20 کروڑ30لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 60 کروڑ80 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں13کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔