Eham Khabar

ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے جدید موبائل ایپ متعارف کرانے کافیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے ٹیکس کادائرہ بڑھانے کے لئے سنگل پیج ریٹرن فارم پرمبنی جدید ٹیکنالوجی کی حامل موبائل ایپ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیاہے۔ایف بی آرحکام نے بتایا کہ تنخواہ دار ملازمین و دیگرانفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے ایک صفحہ پرمشتمل ریٹرن فارم تیار کیاجارہاہے اوراس ریٹرن فارم کوحتمی شکل دینے کے بعد اس کیلیے موبائل ایپ متعارف کروائی جائے اور اس ایپ کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے با آسانی جمع کرواسکیں گے اور انھیں کوئی بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کرنا ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button