اپریزمنٹ ویسٹ ،نومبر2020میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ہدف سے دو ارب روپے زائد وصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ مالی سال 2020-21کے پانچوں ماہ نومبر2020 کے دوران دو ارب 21کروڑ96لاکھ90ہزار روپے اضافے کے ساتھ8 ارب62کروڑ66لاکھ90ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو6ارب40کروڑ70لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے نومبر2020 میں مجموعی طورپر 24 ارب 13 کروڑ 72 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 8ارب 62 کروڑ 66لاکھ90ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں12ارب 20کروڑ54لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب7کروڑ67لاکھ50ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 22 کروڑ 83لاکھ 80ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جولائی تانومبر2020کے دوران مجموعی طورپرایک کھرب15 ارب 45 کروڑ 31 لاکھ30ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 42ارب 15 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں52ارب 72کروڑ76لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں14ارب23کروڑ19لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں49 کروڑ 21لاکھ 30ہزارروپے وصول کئے۔