اپریزمنٹ ایسٹ نے پہلی ششماہی میں ہدف سے 23 ارب سے زائد کسٹمز ڈیوٹی وصول کی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر2020کے دوران 23 ارب 44 کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار اضافے کے ساتھ 92 ارب 62 کروڑ 48 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو رواںمالی سال کی پہلی ششماہی میں 69 ارب 17 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپزیرمنٹ ایسٹ نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طورپر 2 کھرب 61 ارب 73 کروڑ 65 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 92 ارب 62 کروڑ 48 لاکھ 70 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب34 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 32 ارب 78 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں2 ارب 13 کروڑ 67لاکھ 70 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپزیزمنٹ مالی سال 2020-21کے چھٹے ماہ دسمبر2020 کے دوران 6 ارب 61کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار روپے اضافے کے ساتھ19 ارب 19 کروڑ 69 لاکھ 30 ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو 12 ارب 57 کروڑ 80 لاکھ کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے دسمبر2020 میں مجموعی طورپر 53 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 19 ارب 19 کروڑ 69 لاکھ 30 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مدمیں 27 ارب 2 کروڑ 14 لاکھ 20 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 6 ارب 71 کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 43 کروڑ 36 لاکھ 70ہزار روپے وصول کئے۔