اپریزمنٹ ایسٹ نے نومبر 2019میں 39ارب سے زائدکے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2019-20کے پانچوں ماہ نومبر 2019 کے دوران4ارب27کروڑکی کمی کے ساتھ 14 ارب 5 کروڑ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 18ارب32کروڑ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے پانچوں ماہ نومبر 2019میںمجموعی طورپر39ارب85کروڑ60لاکھ روپے مالیتl کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 14 ارب 5 کروڑ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 19کروڑ64لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب10کروڑ70لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں5کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کے پانچ ماہ جولائی تانومبر میں مجموعی طورپر ایک کھرب87ارب84کروڑ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 64ارب41کروڑ60لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 93ارب67کروڑ10لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 29 ارب 5 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں74کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے۔
MCC East receive revenue Target/revenue Collection for the month of November 2019